وہاڑی ، شہر کے انتظامی اخراجات ،بجٹ کیسے بڑھایا جائے ، اہم اجلاس طلب

وہاڑی(پنجاب ہوسٹ) وہاڑی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، پلس پراجیکٹ، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور مختلف ریونیو کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران افسران کی جانب سے ریونیو کیسز اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ڈسپیوٹ ریزولوشن سکروٹنی کمیٹی کے کیسز کو میرٹ اور حقائق کے مطابق نمٹانے کے لیے مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا مقصد زمین کی ملکیت اور قبضہ، دونوں کی قانونی تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے اے ڈی سی ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریونیو کیسز کو باقاعدگی سے مانیٹر کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹایا جائے اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال بنایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے