اسلام آباد(پنجاب پوسٹ): پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے لیے قومی دستے کا اعلان کر دیا۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں منعقد ہوں گے۔
پی او اے کے مطابق 234 رکنی قومی دستہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، جبکہ فاطمہ لاکھانی دستے کی چیف ڈی مشن ہوں گی۔پاکستانی اتھلیٹس 23 کھیلوں میں حصہ لیں گے، جن میں کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی ،پی سی بی اب پنجاب کے شہروں میں کیا کرنے جارہی ہے ؟
پی او اے کے مطابق قومی دستے میں شامل کھلاڑی مختلف گروپس کی صورت میں جاپان روانہ ہوں گے۔اسٹار اتھلیٹس ارشد ندیم، یاسر سلطان، فائقہ ریاض اور شجر عباس سمیت دیگر کھلاڑی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔










