مریم نواز کے معاون خصوصی کے پنجاب منشیات فروشوں سے پاک کے دعوے ،مسلسل ایک ہفتے سے مختلف شہروں سے موت کے سوداگروں کے پکڑے جانے کی خبریں

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا شکنجہ مزید سخت کردیا گیا، اولڈ انارکلی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں احمد، شرافت اور حسن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 840 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان علاقے کے گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے