تلمبہ: جوتی ،کپڑے نہر کنارے، ریسکیو ٹیمیں پانی میں تلاش کرتی رہیں ،لڑکی آشنا کیساتھ فرار ہوگئی

تلمبہ (پنجاب پوسٹ) بستی بڈھن مائی میں 5 بچوں کی ماں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا سنسنی خیز ڈرامہ ڈراپ سین ہو گیا، جہاں خاتون ڈوبنے کا جھوٹا تاثر دے کر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بستی بڈھن مائی کی رہائشی ریحانہ نامی خاتون کی جوتی اور کپڑے دریائے راوی کے کنارے سے ملے تو گمان کیا گیا کہ وہ دریا میں ڈوب گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری حرکت میں آئے اور خاتون کی لاش کی تلاش کے لیے سارا دن دریائے راوی میں لائف جیکٹس اور کشتیاں لے کر ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔

تاہم، کہانی نے اس وقت چونکا دینے والا رخ اختیار کیا جب معلوم ہوا کہ خاتون دریا میں غرق نہیں ہوئی بلکہ مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ چلی گئی تھی، جس نے بعد میں اسے دارالامان چھوڑ دیا۔

ایک طرف جہاں ریسکیو اہلکار سارا دن شدید مشقت کے ساتھ دریا کی گہرائیوں میں لاش تلاش کرتے رہے، وہیں دوسری طرف اس انوکھے واقعے اور جھوٹی اطلاع نے انتظامیہ، ریسکیو حکام اور سول سوسائٹی کو حیرت اور تجسس میں ڈالے رکھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے