لاہور(پنجاب پوسٹ) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قبرستان کی جھاڑیوں میں چھپے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 2000 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات والے اہلکار عوامی رابطے کی سیٹ پر تعینات نہ ہونگے
ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم رہائشی علاقے کے گردونواح میں چھپ کر منشیات فروشی کا دھندہ کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سٹی نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔











