پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کی پانچ بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ نئی تعیناتیوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ سمری کے مطابق پانچوں میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی نامزدگیوں کی منظوری پنجاب کابینہ سے بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

سمری کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا نام فائنل کیا گیا ہے، جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے لیے میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل صابر کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے لیے پروفیسر سید اصغر نقوی کا نام شامل ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے پروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم کو نامزد کیا گیا ہے۔

سمری میں شامل تمام ناموں کی منظوری پنجاب کابینہ سے لیے جانے کے بعد اب سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کی بطور چانسلر منظوری کے بعد پانچوں میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے