لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ بیچ 2026 کی نئی طالبات کے لیے اقراء آڈیٹوریم میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طالبات کو خوش آمدید کہنا اور یونیورسٹی میں ان کے تعلیمی سفر کے آغاز پر ضروری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نظم و ضبط، محنت، تعلیمی عمدگی اور ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طالبات کو یونیورسٹی میں دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی اور تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
وائس چانسلر نے ہراسانی کے خلاف یونیورسٹی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو محفوظ، باوقار اور احترام پر مبنی تعلیمی ماحول کی فراہمی یونیورسٹی کی اہم ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، سربراہ انٹرمیڈیٹ سیکشن نے نئی طالبات کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں یونیورسٹی کی سہولیات، تعلیمی ماحول، قواعد و ضوابط اور تعلیمی تقاضوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نیلما منیر، کنوینر سیل











