راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کو کیوں پکڑا جارہا ہے؟

راولپنڈی(پنجاب پوسٹ)پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں شروع کر دیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران ممکنہ طور پر راستوں کی بندش کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

احتجاج کے پیش نظر پولیس افسران کے تقرر اور تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

احتجاج کے دوران دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کی جائے گی۔ریڈ زون کی سیکیورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد پولیس کے آئی جی کمانڈ اینڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے سیکیورٹی صورتحال کی براہِ راست نگرانی اور مانیٹرنگ کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے