تحریک انصاف کے رہنما کی 3 سال بعد گرفتاری، پنجاب پولیس کی تصدیق، کیا وضاحت دی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کی گرفتاری کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ تین سال سے روپوش تھے۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں 9 مئی سے متعلق مقدمات بھی شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں حسبِ ضابطہ گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر کو مجاز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد آج لاہور پولیس نے ان کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر کردی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے