پنجاب میں برسات کا اختتام ،تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے انہیں مون سون سیزن اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: سانگلہ ہل: کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کے مطابق ہے جبکہ صوبائی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کو اربوں روپے کی لاگت سے جدید آلات سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے