عارف والا میں ذاتی رنجش پر 21 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

عارف والا (پنجاب پوسٹ) عارف والا میں ذاتی رنجش پر 21 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود چک نمبر 17، ای بی میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

عارف والا کے علاقے قبولہ میں مبینہ قتل کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں چک نمبر 17، ای بی میں 21 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا، جب نوجوان کھیتوں کی جانب جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بہاولنگر: ناراض بیوی کو منانے سسرال آئے شہری نے اپنی ہی ساس کو کیوں قتل کیا؟

فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت محمد زوہیب ولد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ قبولہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے