بہاولنگر: ناراض بیوی کو منانے سسرال آئے شہری نے اپنی ہی ساس کو کیوں قتل کیا؟

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) مروٹ کے نواحی علاقے چک 315 ایچ آر میں گھریلو ناچاقی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں معمر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

عابدہ پروین کی شادی ڈیڑھ سال قبل عدنان کے ساتھ ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی پر وہ ناراض ہوکر والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ ملزم عدنان اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال پہنچا، جہاں تلخ کلامی کے دوران مبینہ طور پر طیش میں آکر ساس کنیزاں بی بی پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

معمر خاتون کنیزاں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم عدنان نے مبینہ طور پر خود کو بھی زخمی کرلیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش اور زخمی ملزم کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملزم عدنان کو بہاولپور ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے