بورے والا (پنجاب پوسٹ) بورے والا میں سول سوسائٹی اور کوثر مجید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 60 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوامی نمائندوں، انتظامی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام جوڑوں کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
بورے والا میں سول سوسائٹی اور کوثر مجید فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ برسوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 60 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ڈھول کی تھاپ اور بینڈ باجوں کی گونج میں خوشی سے سرشار دولہوں اور سرخ جوڑوں میں ملبوس دلہنوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا اور انہیں جہیز کا سامان بھی ساتھ دیا گیا.
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر شیخ شاہ رخ اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑوں کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔













