شہر میں چار خواتین سے جنسی زیادتی جبکہ ایک لڑکی اور تین لڑکوں سے بد فعلی کی کوشش

لاہور(پنجاب پوسٹ)شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی اور کم عمر لڑکیوں و لڑکوں سے بدفعلی کی کوشش کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غالب مارکیٹ: ایف آئی آر کے مطابق چار ملزمان نے مبینہ طور پر ایک جواں سالہ لڑکی کو 9 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر گھر لے جاکر مبینہ زیادتی کی، جبکہ اس کے دوستوں شیراز، رحمان اور دیگر نامعلوم افراد پر بھی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزامات ہیں۔

مغلپورہ: ایف آئی آر کے مطابق ملزم عمیر نے شادی شدہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شادباغ: دو الگ واقعات میں ملزمان پر خواتین کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے۔ ایک مقدمے میں چچا سسر رانا اشفاق جبکہ دوسرے میں ملزم شیخ عاصم نامزد ہے۔ پولیس کے مطابق ایک واقعے میں مبینہ طور پر ویڈیو بھی بنائی گئی۔

شاہدرہ: ایف آئی آر کے مطابق ملزم قاسم نے 11 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کی۔
غالب مارکیٹ: ایک نجی کیفے کے مالک عمر گیلانی پر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا۔

برکی: ملزمان منیب اور کامران پر 14 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔

گلشن اقبال: ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان پر دو کم عمر بچیوں سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات درج کرکے واقعات کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے