حافظ آباد میں شہری کو زخمی کرکے غائب ہوجانے والے ملزمان پولیس نے دو گھنٹے میں کیسے تلاش کئے ؟

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم افضل عرف زین اور رب نواز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او حافظ آباد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جن پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے