پولیس پر اعتماد کریں ، آپ کو فوری انصاف ملے گا ، ڈی پی او سرگودھا نے عوام کیلئے خصوصی آفر لگا دی

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تھانہ مڈھ رانجھا میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے زیرِ تفتیش قتل، اقدام قتل، راہزنی، چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کے مقدمات کے مدعیان سے بھی ملاقات کی اور مقدمات کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ایس ڈی پی او کوٹ مومن کو مذکورہ مقدمات کی میرٹ اور بروقت یکسوئی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ شہری بلا روک ٹوک ان کے پاس تشریف لائیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں، ان کی شکایات کا قانون اور میرٹ کے مطابق ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے سرگودھا پولیس بطریقِ احسن کوشاں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے