لاہور:ٹک ٹاکر ارشم مقصود کیس میں بڑی پیشرفت، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ٹک ٹاکر نے خودکشی کی یا قتل ہوئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خاتون ارشم مقصود کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ خاتون کی لاش 4 ستمبر کو فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوا۔

تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم اکرم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق زیر حراست افراد کے واقعے میں ممکنہ کردار کا تعین شواہد کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگئی ہے، جسے تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر حقائق کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ خاتون کی موت خودکشی تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ یا واقعہ کارفرما تھا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔


والد نے ایف آئی آر میں بتایا ‘ارشم 31 اگست کو میرے گھر آئی تب بھی وہ اپنے گھر کے معاملات سے پریشان تھی جس پر میں نے ہمت دی اور رات کو تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر اکرام کے پاس اپنے گھر چلی گئی۔ جس کے بعد 3 اگست کو مجھے 5 بج کر 45 منٹ پر کال آئی جس میں میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی بیٹی کے فلیٹ سے بہت بری بدبو آرہی ہے۔ آپ جلدی یہاں آجائیں۔ میں اور میرا دوست 15 منٹ میں فلیٹ پہنچے تو وہاں معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو خاوند اکرام نے قتل کر دیا ہے جو دو دن سے فرار تھا’


ایف آئی آر کے متن کے مطابق والد کے دوست نے پولیس کو اطلاع دی جس کے نعد تگتیش شروع ہوئی۔ انہوں نے استدعا کی کہ ان کی بیٹی کو جھانسے میں لا کر اس کے ساتھ شادی کر کے اسے پریشان اور ہراساں کر کے اور قتل کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 09 at 12.45.11 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے