سرگودھا: نجی سکول کے جونیئر کیمپس میں پانی کی ٹینکی گرنے کا واقعہ

سرگودھا(پنجاب پوسٹ):نجی سکول کے جونیئر کیمپس میں پانی کی ٹینکی گرنے کے واقعے میں طلبہ کے زخمی ہونے پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سخت نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جونیئر کیمپس کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈی ڈی ای او، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ڈی او بلڈنگ شامل ہیں۔کمیٹی پانی کی ٹینکی گرنے کی تکنیکی اور ساختی وجوہات کا جائزہ لے گی، جبکہ سکول کی بلڈنگ سیفٹی، ساختی فٹنس اور فائر سیفٹی بھی چیک کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے