لاہور (پنجاب پوسٹ) فیصل ٹاؤن پولیس نے سی بلاک میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 8 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں گرفتار افراد مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی نے کہا کہ گیسٹ ہاؤسز اور سیلونز کی آڑ میں قائم غیر اخلاقی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔










