وہاڑی (پنجاب پوسٹ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
وہاڑی کے نواحی علاقے کرم پور میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لوڈر رکشہ کی چیکنگ کی، جس کے دوران 6 من وزنی ذبح شدہ بیمار جانوروں کا گوشت برآمد ہوا۔
ویٹرنری ڈاکٹر کے معائنے کے مطابق گوشت بیماری زدہ اور انسانی استعمال کے لیے ناقابلِ استعمال پایا گیا، جسے صحت کے لیے نقصان دہ ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان ساجد اور فلک شیر کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ رکشہ ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے لوڈر رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حرام اور مضرِ صحت گوشت سپلائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔










