ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر ننکانہ میں جنرل ڈیوٹی پر مامور دو کانسٹیبلز زین خالد اور افضل پر شہری محمد عثمان عرف شانی کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں نے شہری کو پکڑ کر اپنے کمرے میں مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھا، تاہم بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔
اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او آصف علی بھٹی کی مدعیت میں دونوں کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبلز زین خالد اور افضل کے خلاف دفعہ 342 اور 155-C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور شہری کو مبینہ حبسِ بے جا میں رکھنے والے دونوں اہلکار قانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔










