دیپالپور تھانہ سٹی کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس اور مبینہ چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

دیپالپور(پنجاب پوسٹ)تھانہ سٹی کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس اور مبینہ چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ملزم شوکت شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس کو علاقے میں مبینہ چوروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی، جس پر سی سی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم شوکت شدید زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔ فائرنگ کے دوران ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے