راولپنڈی: 12 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، والدین کی تین برس تک جدوجہد، بالاخر مقدمہ جیت لیا

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود میں واقع نجی اسکول میں 12 سالہ بچے سے زیادتی کے مجرم ٹیچر کے خلاف والدین نے 3 سال بعد قانونی جنگ جیت لی۔

اس کیس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مجرم کو لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں بار بار اپیل دائر کرنے کا حق ملا، مقدمہ 29 دسمبر 2023 کو درج ہوا، ٹرائل کورٹ نے 25 اپریل 2025 کو جرم ثابت ہونے پر اسکول ٹیچر کو عمر قید، دو لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ ہرجانے کی سزا سنائی، لیکن اسکے بعد مقدمہ اپیلوں میں پھنسا رہا۔

صحافی شبیر ڈار کے مطابق مجرم نے پہلی اپیل 17 جون 2025، دوسری اپیل 8 دسمبر 2025 اور پھر تیسری اپیل 2 جون 2026 کو دائر کی، دو مرتبہ ہائیکورٹ نے کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کیا، ٹرائل کورٹ نے دنوں مرتبہ سزا بحال رکھی، آج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مجرم کی تیسری اپیل خارج کردی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے