لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ساندہ کے علاقے شبلی ٹاؤن میں 22 سالہ ایان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
دوسرے واقعے میں بادامی باغ کے علاقے میں 35 سالہ خالد حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے دونوں واقعات سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔











