پٹرولیم لیوی ختم کریں، دھرنے ختم کریں گے، لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ساری کہانی بتا دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی چیئرنگ کراس دھرنا میں گزشتہ روز حکومتی کمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم لیوی اور قیمتیں سوچے سمجھے منصوبے کے سال بڑھائی جا رہی ہیں لیکن عوام کو ریلیف دلانے کے لیے ہم ہر محنت مشقت اور قربانی دینے کے لیےتیار ہیں۔

ہر مکتبہ فکر نے منظم اور پرامن احتجاج میں حصہ لیا ہے اور لے رہے ہیں،سڑکیں بند کرنے کی کال دی تو بھرپور کامیابی ملی ہڑتال پر بھی تاجروں نے لبییک کہا مزید انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مسئلہ ہے اس میں ہماری جماعت کا کوئی فائدہ نہیں

جب ہم نے احتجاج شروع کیا تو وفاق سے احسن اقبال اور پنجاب سے خواجہ سلمان رفیق نے رابطہ کیا تھا۔ہم نے انہیں کہا کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو آپ یہاں آئیں اور حافط نعیم الرحمن سے ملاقات کریں۔ان کے وفد کے آنے پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

گزشتہ روز مذاکرات میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، علی پرویز بلال کیانی اور ایف بی آر کے لوگ موجود تھے۔ہمارے ان سے دو سے اڑھائی گھنٹے مذاکرات ہوئے ہم نے مکمل تیاری کی تھی ہم نے انکو اپنی تجاویز دیں

انہوں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا تاکہ جو تجاویز دیں ہیں ان پر غور حوض کیا جائے۔احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ اب مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اپنا دھرنا ختم کر دیں ۔ہم نے ان سے اسی وقت معذرت کی اور کہا کہ آپ پیٹرولیم لیوی ختم کر دیں ہم دھرنے ختم کر دیں گئے۔

ہمارے احتجاج پر مذاق اڑانے والے حکومت کو شہ دیتے ہیں۔حکومتی کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس واحد راستہ ہے جس سے ہم حکومت کے معاملات چلا رہے ہیںلیوی کی مد میں حکومت نے ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے،پچیس فیصد کی بجائے انتیس فیصد ٹیکس اس مد میں اکٹھا کیا گیا

پہلی تجویز لوکل پروڈکشن کو بھی امپورٹڈ تیل کی قیمت میں سے الگ کریں
اس سے تیس فیصد لیوی ٹیکس میں کمی آئے گی۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جمعرات کو پانچ بجے اسلام آباد مذاکرات کیلئے جائیں گے،ایک سو اڑتالیس روپے پیٹرول پر اضافی بوجھ ہے جس پر ریلیف چاہتے ہیں، حکومت کہتی ہے پیٹرول سے وفاق کے معاملات چلا رہے ہیں تو پھر اپنے معاملات کیسے چلائیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول ڈویلپمنٹ ٹیکس پر 1568ارب روپے 25کے بجائے 29فیصد زیادہ لیوی وصول کی گئی، پہلی تجویزیہ دی کہ امپورٹڈ اور لوکل جنریشن کو الگ سے طے کریں تو پھر30فیصد صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے، ایک سو بیس ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے،

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیٹرول ڈویلپمنٹ لیوی ریفائنری 43 کام کررہی ہیں اور انہیں بھی ایڈوانس ادائیگی کی جا رہی ہے،ریفائنری تیل سے کرپشن ہوتی ہے کرائوڈ آئل منگوا تیل پیدا کریں تو ایک ارب روپے کی ریلیف مل سکتی ہے،

اٹھارہویں آئینی ترمیم سے چار سو انیس ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔قومی اقتصادی اقدمات کےلیے 361ارب روپے رکھے اگر ریشنلائز کریں تو180 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے،وفاق پی ایس ٹی پی لیوی سے 200ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے، لیاقت بلوچ

سود کا خاتمہ کریں وفاقی شرعی عدالت کی سفارشات پر عمل درآمد کریں اگر 11.5پالیسئ ریٹ کو کم کرکے 9فیصد تک لے آئیں تو وفاق پر سو ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، ہماری تجاویز سے حکومت کو چار سو اڑتالیس ارب روپے کی بچت ہوگی، لیاقت بلوچ

حکمران آئی پی پیز سے گفتگو و شنید کو بند کردیا گیا اندھے کنویں میں اربوں روپے پھینکے جا رہے ہیں،ایسا راستہ ہے اس سے حکومت کو 400 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی، بجلی کی سبسڈیز کو آئی ایم ایف نے منع کیا ہوا ہے لیکن سبسڈیز عیاشیوں کےلیے دی جا رہی ہے اور اگر حکومت مفت بجلی بند کرے تو 168ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

وفاق کے پاس گندم پر سبسڈی سے سات ارب روپے صوبوں کو دے، بے نظیر انکم سپورٹ سے کرپشن کو ختم کیا جائے، سوشل پروجیکٹ صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ آبادی کے مطابق شفٹ کردیا جائے تو دو سو سترہ ارب روپے وفاق کو بچت ہو سکتی ہے،

تیراں سو سی سی کی گاڑی استعمال کریں اس سے بچت ہوگی، ایف بی آر کو بڑی گاڑیاں تو دی جاتی ہیں 85فیصد لیوی ٹیکس تنخواہوں کٹوتی جی ایس ٹی جو ٹیکس ملتا ہے ایف بی آر اپنا کام پر توجہ نہیں دیتے، لیاقت بلوچ

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے