پنجاب میں کوئی منشیات فروش نہیں کے دعو ئے، فورٹ عباس سے زہر کا بیوپاری کیسے گرفتار ہوا؟

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) بہاولنگر میں فورٹ عباس پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 285 ایچ آر میں بنگلہ قریش کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم حیدر علی کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی خفیہ اطلاع پر قائداعظم پارک کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے ملزم آصف علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 54 گرام آئس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق برآمد شدہ منشیات کے نمونے تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے