"کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ”، 3 جانوں کے ضیاع کے بعد بالآخر ہوش آ ہی گیا، بڑا حکم جاری کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک حادثات اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے بعد سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک اہلکاروں کے لیے اہم احکامات جاری کردیئے۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی بلاروک ٹوک روانی اولین ترجیح ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی انسانی جان سے زیادہ اہم نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک اسسٹنٹس اور سینئر ٹریفک اسسٹنٹس وارڈن یا سپروائزری افسر کی عدم موجودگی میں گاڑی نہیں روکیں گے، جبکہ ٹریفک ریگولیشن کو یقینی بنایا جائے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے حکم دیا کہ خلاف ورزی پر گاڑی روکنے سے قبل رفتار، پوزیشن، سڑک کی صورتحال اور ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ لیا جائے۔ ٹریفک اہلکار چلتی گاڑی کے راستے میں اچانک آنے یا خطرناک انداز میں گاڑی روکنے سے گریز کریں۔

موٹر سائیکل سواروں اور دیگر روڈ یوزرز کو روکنے کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ رات، بارش، دھند اور کم حدِ نگاہ میں اہلکار ریفلیکٹنگ جیکٹس، فلیش لائٹس اور مناسب سگنلنگ کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور سرکل و سیکٹر انچارجز کو فیلڈ اسٹاف کی باقاعدہ بریفنگ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک انفورسمنٹ کا مقصد روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، انسانی جان کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے