بہاولنگر(پنجاب پہوسٹ)بہاولنگر میں تھانہ مروٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش، اشتہاری ملزم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سکولز اور کالجز کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والا ملزم راشد علی نیو غلہ منڈی کے قریب منشیات فروشی کے لیے موجود تھا، جسے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف باربی کیو ہوٹلز کو کیوں سیل کیا جارہا ہے؟
دوسری کارروائی میں تھانہ مروٹ پولیس نے اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم رستم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گزشتہ ایک سال سے مفرور تھا۔ رستم پر چک نمبر 337 ایچ آر میں اپنی حاملہ بیوی صائمہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
ادھر تھانہ مروٹ کے علاقے چک نمبر 318 ای بی میں دورانِ گشت پولیس نے ملزم نثار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران ملزم اسلحے کا لائسنس یا اتھارٹی لیٹر پیش نہ کرسکا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔











