فیصل آباد پولیس ڈیجیٹل ہوگئی، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن اینٹلی جنس کے ذریعے 388 ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تقریباً 11 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں 323 موٹر سائیکلیں، 9 رکشے اور 43 موبائل فون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زیورات، بیٹریاں، تاریں، دیگر قیمتی سامان اور 105 مویشی بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 166 پستول، 3 پمپ ایکشن گنز، 2 ریوالور اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا سراغ لگا کر ملزمان کے محفوظ ٹھکانوں کا پتا چلایا گیا۔

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں بہترین قیادت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔

سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے شہر میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، قانون شکنوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے