وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصر اللہ کا دعویٰ کہ پنجاب میں کوئی نشہ نہیں بیچ رہا لیکن لاہور پولیس نے خاتون منشیات فروش کہاں سے گرفتار کی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) بادامی باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 580 گرام سے زائد آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ رہائشی علاقے کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھی۔

ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ افتخار عالم سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے تدارک کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے