گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ تین مبینہ مقابلوں کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک جبکہ دو مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران منشیات، ناجائز اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
تھانہ سبزی منڈی پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر احمد علی عرف کالا برف والا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 1220 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
دوسری کارروائی میں تھانہ صدر کامونکی پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم مظہر آفتاب کو پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ادھر تھانہ احمد نگر پولیس کے مطابق قتل، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں











