لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ حماد اظہر کی والدہ نے بیرسٹر ابوزر سلیمان خان نیازی کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر کو بازیاب کروا کر عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں حماد اظہر کی حراست سے متعلق قانونی صورتحال واضح کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہراسانی کیس، کیا ثاقب چدھڑ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ہے؟










