پنجاب میں کوئی نشہ نہیں بیچتا کے دعوے، لاہور سے 37 منشیات فروش گرفتار، کون کون سی منشیات برآمد ہوئیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پولیس آپریشنز ونگ نے بروز اتوار شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 296 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، منشیات، شراب اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 پسٹل، 2 بندوقیں اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 11 کلو 749 گرام چرس، 3 کلو 930 گرام آئس اور 184 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 22 ملزمان کو بھی حراست میں لیا، جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 191 اشتہاری مجرمان اور مفروران کو گرفتار کیا گیا۔

چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان بھی پولیس کے شکنجے میں آگئے۔ گرفتار ملزمان سے 2 لاکھ 23 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔اسی طرح شاہراہوں پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرنے والے 25 منچلوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے