لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہیں، رواں سال 33 لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 لاکھ سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔
رواں سال 9 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کیے، جبکہ 23 ہزار 600 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کی سہولت سے استفادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 78 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 67 ہزار 465 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا، جبکہ 2 ہزار 398 شہریوں نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔
2 لاکھ 3 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ 56 وویمن وائیلنس رپورٹس بھی درج ہوئیں۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی، جبکہ 2600 شہریوں نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں، جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس خدمت مراکز، تھانوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے۔










