ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ایس پی ڈولفن

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلیں، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خطرناک ڈکیت گینگ بھی گرفتار کیے۔ دورانِ پٹرولنگ 10 اشتہاری ملزمان، 75 عادی مجرمان اور 2 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 13 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ 78 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 15 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف واقعات میں 67 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے