ٹریفک پولیس کے شہر میں تیز رفتار ٹریفک کے دعوے دھرے کے دھرے، لاہور میں ٹریفک جام ایک شخص کی جان لے گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) برکی روڈ پر باو والا کے قریب ٹریفک جام کے باعث ایک ایمبولینس تقریباً ایک گھنٹہ ٹریفک میں پھنسی رہی، جس میں موجود 22 سالہ نوجوان ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ہڈیارہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان سانپ کے کاٹنے کے بعد طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم برکی روڈ پر شدید ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس راستے میں پھنس گئی۔

اہلخانہ کے مطابق نوجوان تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسا رہا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوان چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کی شادی صرف چار ماہ قبل ہوئی تھی۔ نوجوان کی موت پر والدین اور بہنیں غم سے نڈھال ہوگئیں، جبکہ اہلخانہ نے حکومت اور انتظامیہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے