لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تین الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی۔
شادباغ کے علاقے میں بھی 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، جس کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب مغلپورہ کے علاقے میں نہر کنارے سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











