پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کیلئے تیار ، بھارت نے دعوت قبول کرلی، گیمز کا آغاز کب ہو گا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان 23 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سیف گیمز (ساؤتھ ایشین گیمز) کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ بھارت نے بھی پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت کی باضابطہ رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارتی نمائندوں نے شرکت کی، جہاں سیف گیمز میں بھارت کی شرکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے مثبت جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز میں بھارت نے شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی ہے۔ بھارتی وفد کی جانب سے شرکت کی حامی کو جنوبی ایشیائی کھیلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے بھی بھارت کی جانب سے سیف گیمز میں شرکت پر آمادگی کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت کی حامی ظاہر کی۔

سیف گیمز کے دوران اسلام آباد میں 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان کھیلوں میں اسکواش، ٹینس، مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہوں گے، جبکہ خطے کے مختلف ممالک کے کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستان میں 23 سال بعد سیف گیمز کا انعقاد نہ صرف ملکی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت ہے بلکہ بھارت کی شرکت کی رضامندی سے خطے میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے رابطوں کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے