ستمبر سے نومبر تک پنجاب میں کھیلوں کے مقابلے، طلبا کو بھی سپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری ممبر بنا دیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں نوجوانوں کو کھیلوں کی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں براہِ راست شامل کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی سرکاری ادارے میں طالبعلموں کو ایڈوائزری بورڈ کا رکن بنایا گیا ہے۔ نوجوان اب کھیلوں سے متعلق پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں براہِ راست اپنا کردار ادا کریں گے۔

فیصل ایوب کھوکھر کے مطابق ایڈوائزری بورڈ کے تمام ارکان کو فیصلہ سازی میں مکمل اختیار حاصل ہوگا جبکہ انہیں محکمہ کھیل کی متعلقہ کمیٹیوں میں بھی شامل کیا جائے گا۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کا ایڈوائزری بورڈ ایک سال کی مدت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

کالجز اور یونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

طالبعلموں اور کھلاڑیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایت سیل بھی بنایا جائے گا تاکہ کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ستمبر سے نومبر تک یوتھ گیمز کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپورٹس سٹی کے قیام کی جانب بھی پیش رفت کی جا رہی ہے، جہاں ایک ہی چھت تلے کھیلوں کی تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسپورٹس سٹی میں کھیلوں کے ساتھ انٹرٹینمنٹ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ڈی جی اسپورٹس محمد طارق قریشی سمیت محکمہ کھیل کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے