لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے سورج کے جلوے دکھائی دیے، تاہم موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت آج درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم کے حوالے سے صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔










