یومِ دفاع کی مناسبت سے اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی کا انعقاد

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ورلڈ کشمیر فورم کے زیرِ اہتمام اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی منعقد کی گئی۔

کار ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، کار ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور امن و اتحاد کا پیغام دینا تھا۔ کاروانِ کشمیر کے شرکاء نے یادگارِ فتح اسلام آباد سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہراتے ہوئے مظفرآباد کا سفر شروع کیا۔

مزید پڑھیں : فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا

 شرکاء نے بھرپور خراجِ عقیدت کیلئے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور دفاعِ پاکستان و کشمیر کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ کاروانِ کشمیر ریلی میں شریک افراد نے پاکستان کی عوام کا سربلند کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سیکریٹری فنانس ورلڈ کشمیر فورم رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ ریلی آزادیِ کشمیر کے عزم اور پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کی یکجہتی کے اظہار کیلئے نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد 6 ستمبر کے شہداء اور جدوجہدِ آزادی میں قربان ہونے والے فرزندانِ کشمیر کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے