گوجرانوالہ(پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پر موبائل فون تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق واقعے سے متعلق ہمسائے کا کہنا ہے کہ ایک دو دن پہلے دونوں بھائیوں میں موبائل فون پر جھگڑا ہوا، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا موبائل فون توڑ دیا، اور دونوں کا گھر سے باہر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر رابطہ ہوا، اور دونوں آپس میں جھگڑ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں 26 نئی عدالتوں کا افتتاح، کون سے کیسز سنے جائیں گے
چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی نے کسی چیز سے حملہ کیا اور گلے کے نیچے زخم ہے جس سے موت واقع ہوئی ، اب وہ کیا چیز تھی تفتیش میں پتا چلے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق مقتول قیصر کام سے واپس گھر جارہا تھا کہ بڑے بھائی نے تیز دھارے آلے سے حملہ کردیا، قاتل عبدالقیوم نے چھوٹے بھائی قیصرانصاری کو تیز دھارے آلے سے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔













