لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں 26 نئی عدالتوں کا افتتاح، کون سے کیسز سنے جائیں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر ججز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کی 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر ججز کے ساتھ نئی عمارت کا دورہ بھی کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر منزل پر 4،4 عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جہاں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں گراؤنڈ فلور کے علاوہ 8 بالائی اور 2 زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں، جبکہ ایک منزل پر کانفرنس رومز اور ایک منزل پر عدالتی ریکارڈ رومز قائم کیے گئے ہیں۔

نئی عمارت میں ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے لیے کیفے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

نئی عدالتوں کے قیام سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے مزید عدالتی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اور عدالتوں کے انتظامی و عدالتی امور کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے