ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ساہیوال میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواری ملازمت سے برطرف کردیئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے دونوں پٹواریوں کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔
سابق پٹواری محمد رفیق کے خلاف غفلت، نااہلی اور مس کنڈکٹ پر کارروائی کی گئی جبکہ سابق پٹواری عزیر احمد کے خلاف جعلی انتقال اور سرکاری فیس میں خردبرد ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پاکستان کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا صوبہ بن گیا
ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق کاکہناہے کہ کرپشن اور مالی بے ضابطگی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔











