ننکانہ صاحب: واربرٹن سٹی نزد روشنی ٹرسٹ ہسپتال ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر راہگیر خاتون سے ٹکرا گئی

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) واربرٹن سٹی میں روشنی ٹرسٹ ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر راہگیر خاتون سے ٹکرا گئی، حادثے میں 80 سالہ نامعلوم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔ ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش مقامی پولیس کی موجودگی میں سرکاری ہسپتال واربرٹن منتقل کردی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی 80 سالہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے