حافظ آباد: پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن، بریانی کے ڈبے کا جھگڑا، ڈی پی او کا ایکشن، 10 روز بعد سرکاری بابو گرفتار

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر بزرگ خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے میونسپل کمیٹی کے جونیئر کلرک احتشام کو گرفتار کر لیا۔

بزرگ خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کیا گیا تھا۔

ولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر بریانی کے اضافی ڈبے کے معاملے پر میونسپل کمیٹی کے جونیئر کلرک احتشام کی جانب سے بزرگ خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ اسے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے