محفوظ ہسپتال ، محفوظ پنجاب ، وزیر اعلیٰ کی موک ڈرلز کام آگئیں ، شیخ ہسپتال رحیم یار خان میں خوفناک آتشزدگی ۔ ریسکیو ٹیمیں 2 منٹ میں پہنچیں ، 10 منٹ میں قابو پالیا

رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کے آپریشن تھیٹر میں مریض کے آپریشن کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک بڑا جانی اور مالی حادثہ رونما ہونے سے ٹل گیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ ہسپتال کے انتہائی حساس شعبے یعنی آپریشن تھیٹر میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگتے ہی سکیورٹی اور ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو ذرائع کو اطلاع فراہم کی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں محض 2 منٹ کی ریکارڈ مدت میں موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیورز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئے صرف 10 منٹ کے اندر اندر آگ کے شعلوں پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور اسے ہسپتال کے دیگر وارڈز تک پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو ذرائع اور ہسپتال انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریسکیورز کی فوری پہنچ اور بروقت اقدامات کی وجہ سے واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا، اور آپریشن تھیٹر میں موجود تمام افراد اور طبی سامان محفوظ رہے۔


بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے فوراً شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور آتشزدگی کے اصل اسباب و متعلقہ حفاظتی تدابیر سے متعلق مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ محفوظ ہسپتال ، محفوظ پنجاب ، وزیر اعلیٰ کی موک ڈرلز کام آگئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے