ہیلو سپر سی ایم، راولپنڈی میں 20 روز میں آپکی ریڈ لائن 5 ویں بار کراس، خبر نہیں پہنچی آپ تلک؟

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، عدنان بٹ نامی شہری نے صبا محمود کو قتل کردیا۔ خواتین کے قتل کے واقعات میں ایک اور اضافہ، گزشتہ 20 روز کے دوران راولپنڈی, اسلام آباد میں 5 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

13 اگست کو حنا ظریف، 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ، 20 اگست کو حنا جاوید، 2 ستمبر کو سندس خان اور اب ایک اور شادی شدہ مسیحی خاتون صبا محمود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

گزشتہ 20 روز کے دوران قتل ہونے والی 5 خواتین میں سے 2 خواتین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر، جبکہ 3 خواتین کو ان کے گھروں میں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

مسیحی خاتون صبا محمود کے قتل کے خلاف درج مقدمے کے مطابق عدنان بٹ نامی شخص کو صبا محمود کی شادی کا رنج تھا۔ ملزم گزشتہ روز اسلحہ سمیت مقتولہ کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے صبا محمود موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

راولپنڈی پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثاء کے حوالے کردی، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے