راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ کی ریڈ لائن دوسری بار کراس مگر پھر بھی ریاست کو کیوں نہیں احساس؟

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) شادی شدہ خاتون کی مبینہ تشدد کے بعد ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی سندس خان کی دو سال قبل اڈیالہ روڈ حبیب لین کے رہائشی تنویر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقدمے کے مطابق سسرال والوں نے مبینہ طور پر سندس کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا۔

مقتولہ نے واقعے سے کچھ دیر قبل اپنی والدہ کو فون کرکے مبینہ طور پر بتایا تھا کہ وہ ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ بعد ازاں سندس کے بھائی نے اسے سسرال سے واپس لانے کے لیے بہن کے موبائل نمبر پر کال کی تو فون اس کی نند نے اٹھایا اور بتایا کہ سندس نے خودکشی کرلی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق واقعے پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تھانہ صدر بیرونی میں سندس خان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات کا تعین تفتیش اور شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے