حافظ آباد: تھانے میں 7 افراد کی غیر قانونی حراست، ایس ایچ او کالیکی منڈی گرفتار

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے الزامات پر ایس ایچ او کالیکی منڈی رؤف امجد کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران چیکنگ تھانہ کالیکی منڈی میں 7 افراد غیر قانونی حراست میں پائے گئے، جس پر ایس ایچ او کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او کالیکی منڈی کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کی شکایات پر ایس ایچ او کے کارِ خاص کانسٹیبل ضیاء اللہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔

ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، شہریوں سے ناروا سلوک یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے